ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے موتیہاری میں کانگریس رہنما کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل، ملزم فرار

بہار کے موتیہاری میں کانگریس رہنما کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل، ملزم فرار

Sun, 26 Nov 2017 20:44:51    S.O. News Service

پٹنہ ،26؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں ان دنوں مجرم بغیر کسی خوف کے عام لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔حکومت اور پولیس گرچہ ریاستی فعال مجرموں کو پکڑنے کے کتنے بھی دعوے کیوں نہ کرے، لیکن مجرمانہ واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔تازہ معاملہ میں بہار کانگریس لیڈر کے بیٹے کے قتل کا ہے معاملہ موتیہاری کا ہے۔کانگریس کے ضلع انسپکٹرمنمن جیسوال کے بیٹے رنجیت کمار عرف چھوٹو جیسوال کی مجرموں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ملزمین نے چھوٹو کا قتل اس وقت کیا جب وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ چائے کی دکان پر چائے پی رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے چھوٹو پر تابڑ توڑ فائرنگ کی فائرنگ میں چھوٹو کے سر اور سینے میں گولیاں لگیں۔بعد میں چھوٹو کو پاس کے ہی ایک میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


Share: